مذہب کے نام پر انتشار پھیلانے والے ممالک میں بھارت چوتھے نمبر پر آگیا : پیوریسرچ سینٹر کی رپورٹ میں انکشاف

مذہب کے نام پر انتشار پھیلانے والے ممالک میں بھارت چوتھے نمبر پر آگیا : ...
مذہب کے نام پر انتشار پھیلانے والے ممالک میں بھارت چوتھے نمبر پر آگیا : پیوریسرچ سینٹر کی رپورٹ میں انکشاف

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مذہب کے نا م پر انتشار پھیلانے والے ممالک میں بھارت چوتھے نمبر پر آگیا ۔

دنیا نیوز کے مطابق ”پیو ریسرچ سینٹر “ کی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مذہب کے نام پر تشدد و انتشار پھیلانے والے ممالک میں شام پہلے نمبر پر جبکہ بھارت چوتھے نمبر پر ہے ۔ نائیجیریا دوسرے اور عراق تیسرے نمبر پر ہے۔

”کبھی ناجائز اثاثے نہیں بنائے “، پرویز مشرف نے ناجائز اثاثہ کیس میں تحریری جواب جمع کرادیا

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں 2015ءمیں انتہا پسند ہندوﺅں کی طرف سے گائے ذبح کرنے اور مسلمانوں پر حملوں کے متعدد واقعات پیش آئے۔ بھارتی حکومت کی جانب سے عائد پابندیوں کا زیادہ اثر دیگر مذاہب سے منسلک افراد پر پڑا۔

پیو ریسرچ سینٹرکی جانب سے اس رپورٹ کو عورتوں پر ظلم و ستم، فرقہ وارانہ تشدد، مذہبی منافرقت اور سماج دشمنی جیسے عناصر کو بنیاد بنا کر مرتب کیا گیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -