سانحہ مردان کی جوڈیشل انکوائری کیلئے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے سمری پر دستخط کردیئے

سانحہ مردان کی جوڈیشل انکوائری کیلئے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے سمری پر دستخط ...
سانحہ مردان کی جوڈیشل انکوائری کیلئے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے سمری پر دستخط کردیئے

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں طلباء کے تشدد سے جاں بحق ہونے والے طالبعلم مشال خان کے قتل کی جوڈیشل انکوائری کیلئے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے سمری پر دستخط کردیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق عبدالولی خان یونیورسٹی میں نوجوان پر تشدد کے واقعے کے بعد چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ سے عدالتی انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی درخواست دیدی گئی ہے۔

مشعال خان قتل کیس میں نیا موڑ ،یونیورسٹی انتظامیہ نے مشعال خان کے قتل والے دن ہی انہیں معطل کر کے نوٹی فیکیشن جاری کیا

ترجمان خیبرپختونخوا حکومت مشتاق غنی نے کہا کہ سمری وزیراعلیٰ کے دستخط کے بعد رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ کو ارسال کردی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ طالب علم مشال کے قتل کے معاملے پر جوڈیشل انکوائری کی جائیگی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے جوڈیشل انکوائری کروانے کا کہا تھا۔واضح رہے کہ مشال خان کو مردان کی یونیورسٹی میں توہین مذہب کے الزام میں تشدد کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

مزید :

پشاور -اہم خبریں -