ایسٹر کے موقع پر لاہور میں دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز کا خصوصی آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک، خاتون گرفتار
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیکیورٹی فورسز نے ایسٹر کے موقع پر لاہور میں دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی اور خصوصی آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ لاہو میں ایسٹر کے موقع پر دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔ انٹیلی جنس ایجنسیوں نے پنجاب ہاﺅسنگ سوسائٹی لاہور میں کارروائی کی جس دوران ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ ایک خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
آئی ایس پی آر کے مطابق خصوصی آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کے 2 افسروں سمیت 4 جوان زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ آپریشن کے دوران خودکش جیکٹ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔