مشال خان پر توہین اسلام کا الزام، یونیورسٹی سے معطلی کا نوٹیفکیش یونیورسٹی انتظامیہ نے نہیں جاری کیا بلکہ۔۔۔ ایسا انکشاف سامنے آ گیا کہ جان کر ہر کسی کا منہ کھلا کا کھلا رہ جائے

مشال خان پر توہین اسلام کا الزام، یونیورسٹی سے معطلی کا نوٹیفکیش یونیورسٹی ...
مشال خان پر توہین اسلام کا الزام، یونیورسٹی سے معطلی کا نوٹیفکیش یونیورسٹی انتظامیہ نے نہیں جاری کیا بلکہ۔۔۔ ایسا انکشاف سامنے آ گیا کہ جان کر ہر کسی کا منہ کھلا کا کھلا رہ جائے

  

مردان (ڈیلی پاکستان آن لائن) عبدالولی خان یونیورسٹی کے منتظم فیاض علی شاہ نے کہا ہے کہ طالب علم مشال خان کی یونیورسٹی سے معطلی کا نوٹیفکیشن انتظامیہ نے جاری نہیں کیا۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

تفصیلات کے مطابق فیاض علی شاہ نے کہا کہ یونیورسٹی کا سامنے آنے والا نوٹیفکیشن انتظامیہ نے جاری نہیں کیا گیا اور اس میں کافی غلطیاں بھی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ یہ نوٹیفکیشن اسسٹنٹ رجسٹرار کے دستخط سے جاری ہوا ہے تاہم رجسٹرار کے علم میں یہ بات نہیں ہے اور مجھے بھی اس سے متعلق لاعلم رکھا گیا۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر کمیٹی بنانے سے متعلق صرف فیصلہ ہوا تھا اور یہ فیصلہ بھی مشتعل طلبہ کو روکنے کیلئے کیا گیا تھا مگر اس اس دوران مشال خان کے قتل کا واقعہ ہو گیا۔

مزید :

مردان -اہم خبریں -