مردان یونیورسٹی میں پیش آنیوالے پرتشدد واقعہ پر دلی دکھ ہے: طاہر القادری

مردان یونیورسٹی میں پیش آنیوالے پرتشدد واقعہ پر دلی دکھ ہے: طاہر القادری
مردان یونیورسٹی میں پیش آنیوالے پرتشدد واقعہ پر دلی دکھ ہے: طاہر القادری

  

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں طالبعلم مشال خان کے ساتھ پیش آنیوالے پر تشدد واقعہ پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں سے انتہا پسندانہ اور متشدد سوچ کا خاتمہ نہ ہوا تو پائیدار امن کے قیام اور اعتدال پسند معاشرہ کے قیام کی جدوجہد پایہ تکمیل کو نہیں پہنچ سکے گی۔ ایسے واقعات کی وجہ سے پوری دنیا میں اسلام اور پاکستان کی بدنامی ہوتی ہے۔ طالب علم کے ساتھ پیش آنے والے پر تشدد واقعہ پر انتہائی دکھ اور افسوس ہے۔

گزشتہ روز انہوں نے عوامی تحریک یوتھ ونگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدور سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں اور کہاکہ ایسے ردعمل کی اسلام اور آئین پاکستان میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔ کسی کو عدالت لگانے اور فیصلے سنانے کا کوئی حق نہیں ہے۔ 

مزید :

لاہور -