اوکاڑہ: گدھا کاٹتے ہوئے قصاب رنگے ہاتھوں گرفتار‘ 220 کلو گوشت برآمد

اوکاڑہ: گدھا کاٹتے ہوئے قصاب رنگے ہاتھوں گرفتار‘ 220 کلو گوشت برآمد
اوکاڑہ: گدھا کاٹتے ہوئے قصاب رنگے ہاتھوں گرفتار‘ 220 کلو گوشت برآمد

  

اوکاڑہ (ویب ڈیسک) گدھا کاٹتے ہوئے قصاب رنگے ہاتھوں گرفتار‘ 220کلو گوشت برآمد کر لیا گیا۔ محکمہ لائیو سٹاک آفیسر ڈاکٹر ثاقب مجید کو اطلاع ملی تھی کہ اوکاڑہ بائی پاس کے قریب ایک قصاب گدھے کا گوشت فروخت کرنے کیلئے گدھے کو ذبح کر رہا ہے جس پرچھاپہ مار کرفیصل کالونی کے قصاب حسن جاوید گرفتار کر لیا اور220کلو سے زائد حرام گوشت اور اس کی باقیات کو قبضہ میں لیتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ڈاکٹر ثاقب مجید نے اپنی نگرانی میں گدھے کے گوشت کو تلف کروا دیا۔مقامی اخبار کے مطابق گرفتار ملزم عرصہ دراز سے گدھے کے گوشت کو مبینہ طور پر بڑے شہروں کے ہوٹلوں میں سپلائی کر رہا تھا۔

مزید :

اوکاڑہ -