”ابھی اکیلے ملنے آجاؤ ورنہ تمہارے ماں باپ کو بتا دوں گا کہ۔۔۔“ پاکستانی بلیک میلر کیا چیز اپنے پاس رکھ کر نوجوان لڑکی کو بلیک میل کرتا رہا؟ ایسی چیز جس سے آج تک کسی نے یہ کام نہ کیا ہوگا

”ابھی اکیلے ملنے آجاؤ ورنہ تمہارے ماں باپ کو بتا دوں گا کہ۔۔۔“ پاکستانی ...
”ابھی اکیلے ملنے آجاؤ ورنہ تمہارے ماں باپ کو بتا دوں گا کہ۔۔۔“ پاکستانی بلیک میلر کیا چیز اپنے پاس رکھ کر نوجوان لڑکی کو بلیک میل کرتا رہا؟ ایسی چیز جس سے آج تک کسی نے یہ کام نہ کیا ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی معاشرے میں آئے دنوں نئے نئے جرائم اور قصے کہانیاں سامنے آتی رہتی ہیں جن میں سے ایک بلیک میلنگ کا ناسور بھی ہے جو ہمارے معاشرے میں بری طرح رچ بس چکا ہے اور جرائم پیشہ افراد اس کے ذریعے معصوم لڑکیوں کو بلیک میل کرتے ہیں اور ان کی عزت سے کھیلنے اور پیسوں کے لئے مجبور کرتے ہیں۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

اسی بلیک میلنگ سے تنگ آکر کچھ لڑکیاں تو موت کو گلے لگا لیتی ہیں جبکہ بعض اسی بلیک میلنگ کا شکار ہوکر اپنی عزت گنوا بیٹھتی ہیں۔نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’سرعام‘ میں بھی اسی طرح کا ایک واقعہ سامنے لایا گیا جب ایک بلیک میلر لڑکی کو ڈرا دھمکا رہا تھا اور بلیک میل کرتا تھا۔پروگرام میں اس بات کا انکشاف کیا گیا کہ محسن نامی بلیک میلر نے ایک لڑکی کو تصویروں اور ویڈیوز کی بناء پر بلیک میل کرنا شروع کردیا اور لڑکی کو کہتا رہا کہ اس کے پاس اس کی تصاویر اور ویڈیوز ہیں ابھی اکیلی ملنے آجاؤ ورنہ تمہارے ماں باپ کو تصاویر او رویڈیوز دکھا دوں گا“۔

مشال خان پر توہین اسلام کا الزام، یونیورسٹی سے معطلی کا نوٹیفکیش یونیورسٹی انتظامیہ نے نہیں جاری کیا بلکہ۔۔۔ ایسا انکشاف سامنے آ گیا کہ جان کر ہر کسی کا منہ کھلا کا کھلا رہ جائے

لیکن پھر بعد میں انکشاف ہوا کہ جن تصاویر اور ویڈیوز کو وجہ بنا کر وہ لڑکی کو بلیک میں کررہا تھا وہ تو اس کے پاس تھی ہی نہیں۔لڑکی کو بلیک میل کرنیوالے کے بارے میں انکشاف ہوا کہ وہ سافٹ ویئرانجینئر ہے اور بغیر کسی تصویر اور ویڈیو کے لڑکی کوبلیک میل کرتا رہا جبکہ لڑکی بلیک میلر کے رات کے تین تین بجے بھی فون سننے پر مجبور ہوگئی۔ایسے واقعے ہمیں اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ لڑکیوں کو ایسے عناصر سے بچ کر رہنے کی نا صرف ضرورت ہے بلکہ اگر ان کے ساتھ ایسا کوئی واقعہ پیش آئے اس کو چھپانے کی بجائے فوری طور پر اپنے گھر والوں کو بتائے اور پولیس کو اس بارے اطلاع دی جائے تا کہ ایسے واقعات سے بہترطریقے سے نمٹا جاسکے۔

مزید :

جرم و انصاف -