شرت گلہ کو افغان صدر کی جانب سے دیا گھر کرائے کا نکلا، بل کی عدم ادائیگی پر بجلی کاٹ دی گئی

شرت گلہ کو افغان صدر کی جانب سے دیا گھر کرائے کا نکلا، بل کی عدم ادائیگی پر ...
شرت گلہ کو افغان صدر کی جانب سے دیا گھر کرائے کا نکلا، بل کی عدم ادائیگی پر بجلی کاٹ دی گئی

  

کابل(این این آئی)نیلی آنکھوں والی افغان خاتون شربت گلہ  سے افغان صدر اشرف غنی بھی ہاتھ کرگئے ،  وہ کرائے کے گھر میں رہ رہی ہیں جبکہ  صدراشرف غنی ان کو گھردینے کااعلان کیاتھا۔ افغان میڈیا کے مطابق شربت گلہ گھر کا بجلی کا بل اور کرایہ دینے سے متعلق پریشان ہیں۔ پاکستان سے جانے کے بعد صدرغنی اور اسلام آباد میں افغان سفیر عمرزاخیل وال اوردیگررہنماﺅں نے شربت گلہ کے معاملے کو سیاسی رنگ دیا تھااورصدرغنی نے اس کااستقبال کرکے گھر کی چابیاں دی تھیں لیکن وہ صرف چابیاں ہی رہیں، وہ چابیاں لگانے کے لیے گھر تاحال نہیں بن سکا جس پر تالا لگایا جاسکے ۔ 

مزید :

بین الاقوامی -