مشال خان کی پوسٹمارٹم رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی

مشال خان کی پوسٹمارٹم رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی
مشال خان کی پوسٹمارٹم رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی

  

مردان(ڈیلی پاکستان آن لائن)عبدالولی خان یونیورسٹی میں قتل کیے جانیوالے طالبعلم مشال خان کی پوسٹمارٹم رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مردان کی یونیورسٹی میں طلباء کے تشدد سے جاں بحق ہونے والے مشال خان کی پوسٹمارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اس کی موت گولی لگنےاور تشدد کی وجہ سے ہوئی ہے۔

مشال خان پر توہین اسلام کا الزام، یونیورسٹی سے معطلی کا نوٹیفکیش یونیورسٹی انتظامیہ نے نہیں جاری کیا بلکہ۔۔۔ ایسا انکشاف سامنے آ گیا کہ جان کر ہر کسی کا منہ کھلا کا کھلا رہ جائے

تفتیشی ذرائع کے مطابق مشال خان کو 2 گولیاں ماری گئیں اور اس کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔واضح رہے کہ عبدالولی خان یونیورسٹی میں طلباء کے تشدد سے طالبعلم مشال خان جاں بحق ہوگیا تھا۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

مزید : مردان