افغانستان میں امریکی بم گرا تو ایسے لگا کہ قیامت کی گھڑی آپہنچی: عینی شاہدین

افغانستان میں امریکی بم گرا تو ایسے لگا کہ قیامت کی گھڑی آپہنچی: عینی شاہدین
افغانستان میں امریکی بم گرا تو ایسے لگا کہ قیامت کی گھڑی آپہنچی: عینی شاہدین

  

کابل (ویب ڈیسک)امریکہ نے افغانستان پر نان نیوکلیئربم گرادیا جو بم ضلع اچین کے گاﺅں مہمند درہ میں دو پہاڑوں کے درمیان داعش کے ٹھکانوں پر آگرا ، جہاں سرنگ میں داعش کے اسلحے سے لیس 40 سے 70 دہشت گرد موجود تھے ،ضلع اچین میں ایک عینی شا ہد نے بتایا کہ بم گرتے وقت فضا میں آگ کے شعلے تھے اور زمین کانپ رہی تھی ،یوں لگتا تھا جیسے آسمان ٹو ٹ پڑا ہو ،ضلع کے میئر کا کہنا تھا کہ لوگوں کو ایسے لگا جیسے قیامت آپہنچی ہو  ۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اس بم کی آواز اتنی بلند تھی کہ اس کو دو اضلاع دور تک سنا گیا۔جمعرات کی شام ساڑھے سات بجے امریکہ نے تمام بموں کی ماں کہلانے والے مواب بم کو پاکستانی سرحد کے قریب ننگر ہار صوبے کے ضلع اچین میں داعش کی زیر زمین سرنگوں پر گرادیاتھا۔یہ بم ہیروشما کے ایٹم بم سے بھی دوگنا وزنی تھا۔اس کا وزن9500کلوگرام سے زیادہ تھا،بھاری ہونے کی وجہ سے اسے کارگو طیارے کے ذریعے پھینکاگیا۔

مزید : بین الاقوامی