ایف سی اہلکار نے وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کی تلاشی لیکر مثال قائم کر دی

ایف سی اہلکار نے وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کی تلاشی لیکر مثال قائم کر ...
ایف سی اہلکار نے وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کی تلاشی لیکر مثال قائم کر دی

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان کے علاقے سوئی میں ایف سی اہلکار نے تقریب کے دوران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کی تلاشی لیکر مثال قائم کر دی۔

”دنیا نیوز “ کے مطابق سوئی میں ایف سی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی مہمان خصوصی کے طور پر مدعو تھے تاہم جب وہ تقریب میں پہنچے تو سیکیورٹی پر مامورایف سی اہلکار نے انہیںروکا اور تلاشی کے عمل سے گزارنے کے بعد اندر داخل ہونے کی اجازت دی ۔واقعے پر سرفراز بگٹی نے اہلکار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تلاشی سے میرا استحقاق مجروح نہیں ہوا بلکہ اہلکار پر فخر ہے ۔

’’میں نے کبھی یہ کام نہیں کیا ‘‘، پرویز مشرف نے عدالت میں تحریری جواب جمع کرادیا 

صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ جس تقریب میں میں گیا تھا وہاں میرے ساتھ میرے پرائیویٹ گارڈز بھی تھے ۔خدانخواستہ اس تقریب میں کچھ ہو تا تو مجھ پر الزام لگتاتاہم ایف سی اہلکار نے میرے کہنے پر میری تلاشی لی ۔”پاکستانی شہری ہونے کے نا طے مجھے فخر ہے کہ سیکورٹی اہلکار نے میری تلاشی لی“۔

مزید :

کوئٹہ -