نادرا سسٹم ہیک کرکے سمیں نکلوانے والے 2 سہولت کار گرفتار

نادرا سسٹم ہیک کرکے سمیں نکلوانے والے 2 سہولت کار گرفتار
نادرا سسٹم ہیک کرکے سمیں نکلوانے والے 2 سہولت کار گرفتار

  

لاہور (ویب ڈیسک) نادرا کے سسٹم کو ہیک کرکے سمیں نکلوانے والے دہشتگردوں کے 2 سہولت کاروں کو سی آئی اے پولیس نے حراست میں لے لیا۔ پولیس نے ملزموں کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ ذرائع کے مطابق سہولت کار منیب اور ساجد بائیومیٹرک مشین کے ذریعے نادرا کے سسٹم کو ہیک کرتے تھے اور سمیں عام شہریوں کے نام پر نکلوا کر دہشتگردوں کو مہنگے داموں فروخت کرتے تھے۔ ملزم عرصہ دراز سے یہ کام کررہے تھے، دہشتگردوں کا ساتھی منیب لاہور اور ساجد گوجرانوالہ کا رہائشی ہے۔ دہشتگرد ان موبائل نمبرز سے سیف سٹی پراجیکٹ، سی ٹی ڈی اور پولیس افسروں کو دھمکیاں دیتے تھے۔ ان فون نمبرز کے ذریعے سانحہ مال روڈ پر تفتیش کرنے والے افسروں کو بھی دھمکیاں دی گئیں۔

مزید :

لاہور -