بالی ووڈ کی وہ اداکارہ جس کے سامنے ویرات کوہلی اپنا دل ہار بیٹھے، یہ انوشکا شرما نہیں بلکہ۔۔۔

بالی ووڈ کی وہ اداکارہ جس کے سامنے ویرات کوہلی اپنا دل ہار بیٹھے، یہ انوشکا ...
بالی ووڈ کی وہ اداکارہ جس کے سامنے ویرات کوہلی اپنا دل ہار بیٹھے، یہ انوشکا شرما نہیں بلکہ۔۔۔

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اپنے بہترین کھیل کے باعث بھارت کے ’ہیرو‘ بن چکے ہیں اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ معاشقے کے چرچے بھی زبان زد عام ہیں لیکن اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ وہ اس کے علاوہ بھی ایک بالی ووڈ اداکارہ پر دل ہار بیٹھے تھے۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

ویرات کوہلی جب پہلی مرتبہ بھارتی کرکٹ ٹیم میں شامل ہوئے تو ایک نوجوان کرکٹر تھے اور اس وقت انہوں نے وی جے انوشا کو ایک انٹرویو بھی دیا تھا جو اب دوبارہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔ اس انٹرویو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ نے آج تک آپ نے سب سے زیادہ تیزی کیساتھ کون سا کھانا کھایا ہے؟ ویرات کوہلی یہ سوال سن کر پہلے تو سوچ میں مبتلا ہو گئے اور پھر انہوں نے جواب دیا کہ ”پیسٹری۔“

اگلا سوال پوچھا گیا کہ آج تک آپ کتنے کم وقت میں نہانے میں کامیاب ہوئے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ ایک منٹ 30 سکینڈ میں، اس پر میزبان بھی حیران رہ گئی اور کہا کہ لڑکیاں سوچ رہی ہوں گی کہ ویرات کوہلی نے اتنی جلدی کیسے شاور لے لیا۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

اس دوران ویرات کوہلی سے یہ بھی پوچھا گیا کہ آپ کس بالی ووڈ اداکارہ کو کرکٹ کھیلتے دیکھنا پسند کریں گے تو ویرات کوہلی نے جواب دیا کہ ”جینیلیا ڈی سوزا۔“ میزبان نے بھی تھوڑے شرارتی انداز میں پوچھا کہ ایسا کیوں ہے تو انہوںنے جواب دیا کہ ”وہ بہت پیاری ہے۔“

ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید :

تفریح -