بینظیر ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کی لیڈی اہلکاروں نے 2 برطانوی نژاد خواتین کو تشدد کا نشانہ بناڈالا

بینظیر ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کی لیڈی اہلکاروں نے 2 برطانوی نژاد خواتین کو ...
بینظیر ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کی لیڈی اہلکاروں نے 2 برطانوی نژاد خواتین کو تشدد کا نشانہ بناڈالا

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کی لیڈی اہلکاروں نے 2برطانوی نڑاد مسافر خواتین کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔نجی ٹی وی چینل ’ایکسپریس نیوز‘ کے مطابق بینظیر ایئرپورٹ پاسپورٹ چیک کراتے ہوئے دونوں خواتین کو لیڈی اہلکار نے قطا ر میں کھڑے ہونے کا کہا جس پر تلخ کلامی ہوئی اور پھر حسینہ بیگم اور فوزیہ عمر نامی مسافر خواتین کو کمرے میں لے جاکرشدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں خواتین کے سرپر چوٹیں آئی جس کے بعد دونوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا علا ج کیا جارہا ہے جبکہ خواتین قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 771سے کوپن ہیگن جانا چاہتی تھیں۔متاثرہ خواتین کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ ان کے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک سے مضبوط تعلقات ہیں اور ایف آئی اے اہلکاروں کی اس حرکت کی شکایت پرویز خٹک کو کی جائے گی ۔ایف آئی اے کی جانب سے معاملے پر خاموشی اختیار کرلی گئی ۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

مزید : راولپنڈی