عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی

عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی
عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت نےدہشتگردوں کو علاج معالجے کی سہولیات کے حوالے سے مقدمات کا سامنا کرنے والے سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کو علاج  کی غرض سے 2 ہفتے کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے انکا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم نامہ بھی معطل کر دیا ۔عدالت نے عثمان معظم کو بھی بیرون ملک جانے جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سلیم شہزاد کو جناح ہسپتال سے علاج کرانے کی اجاز ت دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 11مئی تک ملتوی کردی۔

ڈاکٹر عاصم حسین نے انسداد دہشتگردی عدالت نے علاج کیلئے بیرون ملک جانے او ر نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے درخواست دائر کر رکھی تھی جس پر عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین کو 20 لاکھ روپے کی زر ضمانت کے عوض 2 ہفتے کیلئے علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ انہیں پاسپورٹ کیلئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرنا پڑیگا ۔سماعت کے دوران رینجرز پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر عاصم حسین باہر چلے گئے تو واپس نہیں آئیں گے جس پر ڈاکٹر عاصم حسین نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ اگر وہ واپس نہ آئے تو انکا ہسپتال ملک کے نام کر ا لیا جائے۔

مزید :

کراچی -