مردان میں طالبعلم کے قتل کے بعد توہین مذہب کے الزام میں ایک اور تقریب پر حملے کا خدشہ، یہ تقریب کب اور کہاں ہوگی؟ پریشان کن خبرآگئی

مردان میں طالبعلم کے قتل کے بعد توہین مذہب کے الزام میں ایک اور تقریب پر حملے ...
مردان میں طالبعلم کے قتل کے بعد توہین مذہب کے الزام میں ایک اور تقریب پر حملے کا خدشہ، یہ تقریب کب اور کہاں ہوگی؟ پریشان کن خبرآگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹنڈو محمد خان (ڈیلی پاکستان آن لائن )ٹنڈو محمد خان میں لوگوں کے جتھے نے توہین مذہب کا جھوٹا الزام لگا کر ڈاکٹروں کی نیشنل کانفرنس پر دھاوا بولنے کی منصوبہ بندی کر لی جس سے پاکستان میڈ یکل ایسوسی ایشن خوفزدہ ہے ۔تفصیل کے مطابق ٹنڈو محمد خان میں کچھ لوگوں نے الزام عائد کیا ہے کہ پی ایم اے کی جانب سے عید گاہ کی جگہ پر میوزیکل پروگرام کا انعقاد کیا گیا ،چند لوگوں کے جتھے نے ڈاکٹروں کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔پی ایم اے کے ڈاکٹروں نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ جس طرح مردان میں طالب علم کوقتل کیا گیا اسی طرح مشتعل ہجوم ڈاکٹروں کی نیشنل کانفرنس پر دھاوا بول سکتا ہے ۔

مردان میں قتل کیے جانے والے مشال کی میت اسکے گاﺅں پہنچی تو مقامی امام مسجد نے کیا کیا ؟ انتہائی افسوسناک انکشاف سامنے آگیا

پی ایم اے کی جانب سے 16اپریل کو ٹنڈو محمد خان کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں میڈ یکل کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے ،آج میر غلام علی خان تالپور پارک میں سالانہ ڈنر کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے جس پرڈاکٹروں کو مشتعل ہجوم کی جانب سے حملے کا خدشہ ہے ۔تقریب میں وزیر صحت سندھ مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے ۔پاکستان میڈ یکل ایسوسی ایشن کے ممبر ڈاکٹر ارشد کا کہنا ہے کہ میر غلام علی خان تالپور پارک واحد جگہ ہے جہاں اتنا بڑا ایونٹ منعقد کیا جا سکتا ہے ،اسی وجہ سے علاقہ مکین اسی پارک میں عید کی نماز ادا کرتے ہیں ،اسی وجہ سے اس پار ک کو عید گاہ بھی کہا جاتا ہے ۔انہوں نے بتا یا کہ پپو بلوچ نامی ایک شخص اس ایونٹ پر ہنگامہ برپا کرنا چاہتا ہے ،پپو بلوچ ساتھی فلاحی تنظیم نامی آرگنائزیشن سے منسلک ہے اور وہ سالانہ ڈنر کو ڈانس پارٹی کا نام دے کر لوگوں کو مشتعل کررہا ہے ۔پپو بلوچ ایک ہندو ڈاکٹر پلہاج مال کو بھی دھمکا رہا ہے۔ڈاکٹر ارشد نے بتا یا کہ لوگوں نے اب اس پارک کو مسجد کا نام دینا شروع کردیا ہے حالانکہ یہاں تمام ایونٹس ہوتے ہیں ابھی کچھ عرصہ قبل نجی کمپنی نے میوزیکل فنکشن کا بھی انعقاد کیا تھا ۔انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پپو بلوچ اور اس کے ساتھی ایک ہجوم کو توہین مذہب کے نام پر مشتعل کر کے ایونٹ پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں ۔

ویڈیو دیکھئے