وسیم اکرم کو ٹیکسی سروس’کریم‘ کا سربراہ بنا دیا گیا

وسیم اکرم کو ٹیکسی سروس’کریم‘ کا سربراہ بنا دیا گیا
وسیم اکرم کو ٹیکسی سروس’کریم‘ کا سربراہ بنا دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر اور سابق کپتان وسیم اکرم ٹیکسی سروس ’کریم‘ کے سی ای او کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ایک نیوز ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم ’کریم‘ میں بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او)شمولیت اختیار کرلی ہے جبکہ اس حوالے سے ’کریم‘نے نہ تو اس خبر کی تردید کی ہے اور نہ ہی تصدیق کی ہے جبکہ نیوز ویب سائٹ نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ معاہدے پر دستخط کردیئے گئے ہیں۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

وسیم اکرم کے بارے میں یہ سمجھاجارہا ہے کہ ان کی کرکٹ مصروفیا ت کی وجہ سے اس عہدے کے سربراہ کے طور پر کام کرنا بہت مشکل ہے اور ہو سکتا ہے کہ یہ عہدہ ان کو اعزازی طور پر دیا گیا ہو۔اس بات کی بھی تصدیق ہوچکی ہے کہ جنید نامی شخص ابھی تک ’کریم‘ کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہا ہے۔

محلے سے محلات تک کا سفر کرنیوالے وسیم اکرم کی داستان حیات پڑھنے کےلیے یہاں کلک کریں۔

مزید :

کھیل -