ہالی ووڈ اداکار پال واکر کی موت کا معمہ بالآخر حل ہو گیا، ان کی موت کس وجہ سے ہوئی اور قصور وار کون ہے؟ گاڑی بنانے والی کمپنی نے سب کچھ بتا دیا

ہالی ووڈ اداکار پال واکر کی موت کا معمہ بالآخر حل ہو گیا، ان کی موت کس وجہ سے ...
ہالی ووڈ اداکار پال واکر کی موت کا معمہ بالآخر حل ہو گیا، ان کی موت کس وجہ سے ہوئی اور قصور وار کون ہے؟ گاڑی بنانے والی کمپنی نے سب کچھ بتا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشہور فلم سیریز ”فاسٹ اینڈ فیورس“ میں کام کرنے والے اداکار پال واکر کی موت کی خبر نے سب کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ 30 نومبر 2013ءکو پال واکر ایک فلاحی تقریب میں شرکت کے بعد گھر واپس جا رہے تھے لیکن یہ کوئی نہیں جانتا تھا کہ یہ سفر ان کی زندگی کا آخری سفر ثابت ہو گا۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان
پال واکر اور ان کے دوست پورشے کمپنی کی کار میں واپس گھر جا رہے تھے کہ ان کی کار سڑک کنارے لگے درختوں سے ٹکرا گئی اور پل بھر میں آگ نے اسے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ یہ خبر عام ہوئی تو ہر کوئی ہکا بکا رہ گیا لیکن اس حادثے سے سب سے زیادہ متاثر ان کی بیٹی ”میڈو“ ہوئی۔
کوئی شک نہیں کہ انسان کتنا بھی بڑا ہو جائے مگر والدین کو کھو دینے کا دکھ بھلانا بہت ہی مشکل ہوتا ہے۔ پال واکر جب اس دنیا سے رخصت ہوئے تو ان کی بیٹی کی عمر صرف 15 سال تھی اور وہ اپنے والد کے ساتھ ہی رہتی تھی۔ ان کی بیٹی چاہتی تھی کہ والد کی موت کے اسباب پتہ چل سکیں اور اس وجہ سے اس نے کار کمپنی کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ان کی کار میں کنٹرولنگ کے مسائل تھے۔
اس مقدمے کے جواب میں کار کمپنی نے بھی بیان جاری کر دیا ہے اور پال واکر کی موت کا ذمہ دار ان کے دوست اور ڈرائیورراجر کو قرار دیدیا ہے جو کار کو سنبھالنے میں ناکام رہے، کمپنی نے کہا ہے کہ کار کو کنٹرول کرنے میں کوئی مسائل نہیں تھے۔ تحقیق کاروں کے مطابق راجر حادثے کے وقت گاڑی کو 95 سے 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار پر چلا رہے تھے جبکہ اس روڈ پر رفتار کی حد 45 میل فی گھنٹہ مقرر ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
کار کمپنی نے اپنے بیان میں تحقیقات کاروں کی جانب سے دی گئی معلومات کو ثبوت کے طور پر استعمال کیا ہے۔ پورشے کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں تھا کہ وہ مقررہ رفتار سے زیادہ پر کار چلا رہے تھے بلکہ وہ اکثر اتنی زیادہ رفتار کیساتھ گاڑی چلاتے تھے۔

مزید :

تفریح -