”تصدیق کے بغیر توہین مذہب کا فتویٰ لگانے والے خود ۔۔۔“مردان میں مشال کے قتل پر وزیر دفاع بھی میدان میں آگئے ،ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی حمایت کریں گے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )مردان میں طالب علم مشال خان کے قتل پر وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی گہر ے رنج کا اظہار کیا ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ کسی پر توہین مذہب کا جھوٹا الزام لگا نے والے خود توہین کے زمرے میں آتے ہیں ،جھوٹا الزام لگانے ہمارے پیارے نبی ﷺکی تعلیمات نہیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم رحمت بنا کر بھیجے گئے پیغمبر محمد ﷺکے امتی ہیں ،مشتعل ہجوم کے ہاتھوں مشال کا قتل ہمارے معاشرے کے لیے شرمناک ہے ۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ قانون کی حکمرانی کو یقینی بنا یا جا نا چاہیے ۔
Falsely accusing someone of blasphemy without verification is also blasphemy.. this is not the teaching of our Rasool Rehmat ul Almeen PBUH
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) April 15, 2017
Lynching of #Mashal by mob is shameful for a society believing in Prophet PBUH of love,mercy and compassion..writ of Law must b enforced
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) April 15, 2017