پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ،سعودی عرب،فلسطین کے کیڈٹس پاس آؤٹ ہوئے

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ،سعودی عرب،فلسطین کے کیڈٹس پاس ...
پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ،سعودی عرب،فلسطین کے کیڈٹس پاس آؤٹ ہوئے

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد کی گئی جس میں قطر کے وزیردفاع ڈاکٹر خالد بن محمد العطیہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق کاکول اکیڈمی میں 135 ویں لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں قطر کے وزیردفاع مہمان خصوصی اورسعودی عرب،فلسطین کے پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس نے شرکت کی جبکہ تقریب میں سینئر اور ریٹائرڈ ملٹری افسران بھی شریک ہوئے۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

ان کے علاوہ تقریب میں سفارتکار اور پاس آؤٹ ہونے والوں کے رشتہ دار بھی موجود تھے۔تقریب میں اعزازی شمشیر عمران فیض جبکہ گولڈ میڈل سینئر انڈر آفیسر احمد جواد کو دیا گیا۔اعزازی چھڑی عمر نواب اور چیمپئن کمپنی کا اعزاز ٹیپو کمپنی کو دیا گیا جبکہ اوور سیز گولڈ میڈل فلسطین کے الائیڈ انڈر آفیسر اشرف صبیحت کو دیا گیا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -