بڈگام میں بھارتی فوجی جیپ کے آگے باندھے گئے کشمیری نوجوان کی شناخت ہوگئی

بڈگام میں بھارتی فوجی جیپ کے آگے باندھے گئے کشمیری نوجوان کی شناخت ہوگئی
بڈگام میں بھارتی فوجی جیپ کے آگے باندھے گئے کشمیری نوجوان کی شناخت ہوگئی

  

سری نگر (ڈیلی پاکستان آن لائن )بڈگام میں بھارتی فوجی جیپ کے آگے باندھے جانے والے کشمیری نوجوان کی شناخت ہو گئی جسے بھارتی فوج نے تشددکے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا ۔

نیو نیوز کے مطابق بھارتی فوج نے گزشتہ روز بڈگام میں ہجوم کے پتھراﺅ سے بچنے کیلئے جس کشمیری نوجوان کو اپنی گاڑی کے آگے باندھ تھا اس کی شناخت فاروق ڈار کے نام سے ہوئی ہے ۔27سالہ نوجوان کو بھارتی فوجیوں نے جیپ سے باندھنے سے قبل شدید تشد د کا نشانہ بنایا اور پھر علاقے کا گشت بھی لگوایا تاہم جب اس کی حالت غیر ہوئی تو اسے لواحقین کے حوالے کردیا گیا ۔

توہین رسالت کے الزام میں مردان یونیورسٹی میں طالبعلم کا قتل، مشال کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ سے متعلق ایسا انکشاف کہ فیس بک صارفین کے پیروں تلے سے زمین ہی نکل جائے گی کیونکہ۔۔۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھاگیا تھا کہ بھارتی فوجیوں نے مکاری کرتے ہوئے فاروق ڈار کو اپنی جیپ کے آگے باندھا اور ہجوم کے درمیان سے گزر گئے تاکہ ان کی گاڑی پر پتھراﺅ نہ ہو ۔ ہجوم سے گزرتے وقت گاڑی پر سوا ر ایک بھارتی فوجی چلا چلا کر کہہ رہا تھا کہ ” پتھر پھینکنے والوں کا بھی یہی انجام ہو گا “۔

دوسری جانب بھارتی فوجی حکام نے ویڈیو منظر عام پر آنے اور دنیا بھر کے سامنے بھارتی فوج کا مکرو چہرہ بے نقاب ہونے کے بعد واقعے کی تحقیقا ت کا حکم دیدیا ہے۔

مزید :

قومی -