سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں رنبیر کپور کا نیا روپ سامنے آ گیا، تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی، خود سنجے دت بھی۔۔۔

سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں رنبیر کپور کا نیا روپ سامنے آ گیا، ...
سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں رنبیر کپور کا نیا روپ سامنے آ گیا، تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی، خود سنجے دت بھی۔۔۔

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) رنبیر کپور نے سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کرنے کی حامی بھری تو بہت سے لوگوں کو یہ خدشہ تھا کہ وہ اس کردار کے ساتھ انصاف بھی کر پائیں یا نہیں، مگر ان کی نئی تصاویر نے سب کے منہ بند کر دئیے ہیں اور شائد خود سنجے دت بھی انہیں دیکھ کر دنگ رہ گئے ہوںگے۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

بنیادی طور پر رنبیر ایک ”چاکلیٹ بوائے“ ہیں جو اپنے پیار بھرے کرداروں اور نرم مزاج کے باعث شہرت رکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ناقدین سنجے دت جیسے شخص، جو بہت گرم مزاج اور دبنگ قسم کے لگتے ہیں، کے کردار کیلئے ان کے انتخاب پر انگلیاں اٹھا رہے تھے لیکن ان کی نئی تصاویر نے تمام ناقدین کو خاموش کر دیا ہے اور اب سب لوگ شدت سے ان کی فلم ریلیز ہونے کا انتظار کرنے لگے ہیں۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ابھی فلم کے ابتدائی حصے کی عکس بندی کی جا رہی ہے جس میں سنجے دت کی موجودگی زندگی دکھائی گئی ہے اور ان کے روپ نے واقعی سب کو حیران کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق رنبیر کپور اس فلم میں 6 مختلف روپ میں نظر آئیں گے اور یہ واقعی ہی بہت مشکل کام ہے۔

مزید :

تفریح -