مشال کے بیہمانہ قتل پر افسردہ ہوں:وزیراعظم نے مردان واقعے کا نوٹس لے لیا

مشال کے بیہمانہ قتل پر افسردہ ہوں:وزیراعظم نے مردان واقعے کا نوٹس لے لیا
مشال کے بیہمانہ قتل پر افسردہ ہوں:وزیراعظم نے مردان واقعے کا نوٹس لے لیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم میاں نواز شریف نے مردان واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشال کے بیہمانہ قتل پر افسردہ ہوں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے مردان کی یونیورسٹی میں طالب علم کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ مجرموں کو باور کرایا جائے کے ان کے ساتھ کوئی رعائت نہیں کی جائے گی،پولیس کو ہدایت کردی گئی ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی اور پوری قوم کو اس واقعے کی مذمت کرنی چاہیے۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے،ریاست اور قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا،بے حس ہجوم کی طرف سے طالب علم کے قتل پر بے حد دکھ ہوا,قوم برداشت اور قانون کی حکمرانی کیلئے صبر کامظاہرہ کرے,کوئی باپ اس خوف سے بچے کو تعلیم سے محروم نہ کرے کہ اس کی لاش واپس آئے گی۔یاد رہے کہ مشال خان کو عبدالولی خان یونیورسٹی میں توہین مذہب کے الزام میں تشدد کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

توہین رسالت کے الزام میں مردان یونیورسٹی میں طالبعلم کا قتل، مشال کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ سے متعلق ایسا انکشاف کہ فیس بک صارفین کے پیروں تلے سے زمین ہی نکل جائے گی کیونکہ۔۔۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -