کلبھوشن یادیو کو چھڑانے کیلئے بھارت کو چاہئیے کہ پاکستان پر بم برسا دے : انتہا پسند ہندو کارکن کا مودی کو مشورہ

کلبھوشن یادیو کو چھڑانے کیلئے بھارت کو چاہئیے کہ پاکستان پر بم برسا دے : ...
کلبھوشن یادیو کو چھڑانے کیلئے بھارت کو چاہئیے کہ پاکستان پر بم برسا دے : انتہا پسند ہندو کارکن کا مودی کو مشورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکا کی جانب سے افغانستان میں داعش کے ٹھکانوں پر نان نیو کلیئر بم گرائے جانے کے بعد بھارتی انتہا پسند ہندوکارکن نے ”را“ جاسوس کلبھوشن یادیو کو چھڑانے کیلئے پاکستان پر بم برسانے کا مطالبہ کردیا ۔

” ایکسپریس ٹریبیون “ کے مطابق ہندو انتہا پسند تنظیم ویشوا ہندو پرشاد (وی ایچ پی ) کے کارکن پرون توگادیا نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کلبھوشن یادیو کو بحفاظت رہا کرانے کیلئے پاکستان پر بم برسا دینا چاہیے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم روکنے کیلئے کشمیری جہادیوں پر ”کارپٹ بم“ سے حملہ کر نا چاہیے ۔

مردان میں قتل کیے جانے والے مشال کی میت اسکے گاﺅں پہنچی تو مقامی امام مسجد نے کیا کیا ؟ انتہائی افسوسناک انکشاف سامنے آگیا

جمشید پور میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پرون نے افغانستان میں داعش کے مبینہ ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کیلئے نان نیوکلیئر بم چلانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو ٹرمپ کی اس سوچ سے سبق سیکھنا چاہیے ، ٹرمپ نے ثابت کیا کہ اس کے لیے امریکہ سب سے پہلے کیسے ہے، افغانستان میں داعش کے ٹھکانوں پر بم برسا دیا جو واشنگٹن سے ایک ہزار کلومیٹر دور ہے۔”ہماری حکومت کو بھی اسی عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان پر(جو نئی دہلی سے 800کلو میٹر دور ہے) بم گرانے میں پہل کرنی چاہئیے تاکہ بھارتی سپاہی کی بحفاظت رہائی ممکن ہو سکے “۔

’’میں نے یہ کام کبھی نہیں کیا ‘‘،پرویز مشرف نے عدالت میں تحریری بیان جمع کرادیا

انتہا پسند ہندو کارکن کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کوسیکیورٹی فورسز کے برسر پیکار جہادیوں کے خلاف بھی کریک ڈاﺅن کرنا ہو گا۔”یہی وہ وقت ہے جب ہمیں کسی قسم کی نرمی کا مظاہرہ کیے بغیر اپنے دشمنوں اور ملک کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کی باتیں کرنے والوں کو بم سے اڑانا ہو گا ۔