”آفریدی خوش ہوا“ پاکستانی لڑکی نے سٹار آل راﺅنڈر کو ایسی ویڈیو بھیج دی کہ سوشل میڈیا پر ”بوم بوم“ ہو گئی، شاہد آفریدی نے بھی خوشی سے ایسا جواب دیدیا کہ لڑکی کے باچھیں کھل اٹھیں

”آفریدی خوش ہوا“ پاکستانی لڑکی نے سٹار آل راﺅنڈر کو ایسی ویڈیو بھیج دی کہ ...
”آفریدی خوش ہوا“ پاکستانی لڑکی نے سٹار آل راﺅنڈر کو ایسی ویڈیو بھیج دی کہ سوشل میڈیا پر ”بوم بوم“ ہو گئی، شاہد آفریدی نے بھی خوشی سے ایسا جواب دیدیا کہ لڑکی کے باچھیں کھل اٹھیں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سٹار آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی بھلے ہی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے ہیں لیکن شائقین کے دلوں میں ان کی محبت آج بھی اسی طرح زندہ ہے اور لوگ پاکستان کرکٹ کیلئے ان کی 20 سالہ خدمات کو خوب خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

بوم بوم آفریدی کی ایک پاکستانی مداح لڑکی نے ایسی ویڈیو بنا کر انہیں بھیجی دی جسے دیکھ کر شاہد آفریدی ’خوش‘ ہو گئے۔ لڑکی کی جانب سے بھیجی گئی اس ویڈیو کو شاہد آفریدی کی مختلف میچوں میں لی گئی وکٹوں اور ان کے بلے سے نکلنے والے چھکوں کے کلپس کے ذریعے بنائی گئی ہے اور ان کا مشہور زمانہ سٹائل بھی دکھایا گیا ہے۔

اس ویڈیو کے بیک گراﺅنڈ میں ”پاکستانی تجھے سلام“ بھی دیا گیا ہے جس کی وجہ سے اس کا مزہ اور بھی دوبالا ہو گیا ہے۔ بہترین ملی نغمے کیساتھ بوم بوم کی گھومتی گیندیں اور بلند و بالا چھکے بھی انتہائی بھلے معلوم ہوتے ہیں۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

شاہد خان آفریدی کو یہ ویڈیو اس قدر پسند آئی کہ انہوں نے فوراً ہی اس کا ایسا جواب دیدیا کہ ویڈیو بھیجنے والی لڑکی کی خوشی کا بھی کوئی ٹھکانہ ہی نہ رہا۔ انہوں نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ”بہت بہت شکریہ۔۔۔! میرے مداح ہی میری طاقت ہیں۔“

مزید :

کھیل -