ادیب مختار مسعود لاہور میں انتقال کر گئے

ادیب مختار مسعود لاہور میں انتقال کر گئے
ادیب مختار مسعود لاہور میں انتقال کر گئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )مصنف اور ادیب مختار مسعود لاہور میں انتقال کر گئے ۔

نیو نیوز کے مطابق صاحب طرز ادیب مختار مسعود 91برس کی عمر میں انتقال کرگئے ، انہوں نے وفاقی سیکرٹری کے عہدے پر بھی خدمات سر انجام دیں جبکہ بطور بیورو کریٹ اہم عہدوں پر بھی فائز رہے ۔

مختار مسعود تین کتابوں کے مصنف بھی تھے ، ان کی نماز جنازہ آج رات ساڑھے 8بجے شادمان نمبر 2لاہور میں ادا کی جائیگی ۔

مزید : لاہور