کلبھوشن کی سزا پر جلد از جلد عملدرآمد کیا جائے،سینئر نائب صدر پاکستان ساﺅتھ افریقہ ایسوسی ایشن

کلبھوشن کی سزا پر جلد از جلد عملدرآمد کیا جائے،سینئر نائب صدر پاکستان ساﺅتھ ...
کلبھوشن کی سزا پر جلد از جلد عملدرآمد کیا جائے،سینئر نائب صدر پاکستان ساﺅتھ افریقہ ایسوسی ایشن

  

جوہانسبرگ( فہیم شبیر سے)پاکستان ساﺅتھ افریقہ ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر امانت علی تارڑ نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو جیسے غدار وطن جو انسانی جانوں کے ساتھ کھیل کو اپنا پیشہ بنائے ہوئے ہیں، جن کی وجہ سے کئی خاندان اپنے سربراہ سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ بچے یتیم ہو جاتے ہیں، ایسے بچے زندگی بھر معاشرے کی ٹھوکروں کا شکار ہو جاتے ہیں۔ ایسے لوگوں کا حق کم از کم یہی سزا بنتی ہے جو کورٹ نے دی ہے۔ ہم حکومت پاکستان سے درخواست کرتے ہیں اس سزا پر عملدرآمد کیا جائے تاکہ غدارِ وطن اور سہولت کاروں کو سبق مل سکے کہ وہ آئندہ ہمارے ملک و قوم کے ساتھ کسی بھی طرح کے کھیل سے پہلے ہزار بار سوچنے پر مجبور ہوں کہ پاکستانی قوم اپنے وطن کے تحفظ کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔اس کے ساتھ ہماری قوم کے ہر فرد کو چاہے وہ معاشرہ کے کسی بھی شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ کیوں نہ ہو۔ اپنا فرض نبھاتے ہوئے ہرپلیٹ فارم پر انڈیا کے ان کالے کرتوتوں کو،کہ کیسے یہ ہمسایہ ممالک کے اندر دہشت گردی جیسے ناسور کو ایک منظم سازش کے ذریعے پروان چڑھاتاہے، الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے بین الاقوامی برادری کو آگاہی دی جائے۔

امانت علی تارڑ نے کہا پاکستان سائوتھ افریقہ ایسوسی ایشن حکومت پاکستان کے اس فیصلے کو سراہتے ہیں ، جس سے عوام کے اندر احساس تحفظ پیدا ہوگا اور یقیناً حکومت پاکستان اپنے شہریوں کی زندگی کے تحفظ کو اولین ترجیح دیتی ہے۔ ہم ان اداروں کی کارکردگی کو بھی سلیوٹ پیش کرتے ہیں جن کے دن رات کی محنت اور لگن اپنے ملک کی سرحدوں کو محفوظ بنانے میں گزرتے ہیں۔ وہ شہادت کو قوم و ملک کی حفاظت کے لئے اپنی زندگی پر ترجیح دیتے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -