اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے جانیوالی پولیس ٹیم نشے میں دھت شخص کے ہتھے چڑھ گئی
ملتان (ویب ڈیسک) ملتان میں اشتہاری کی گرفتاری کے لیے جانے والی پولیس ٹیم کے اہلکار کو نشے میں دھت شخص نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے واقعہ میں ملوث شخص کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا۔
دنیا نیوز کے مطابق نیو ملتان کے علاقے میں پولیس اہلکار اشتہاری کی گرفتاری کے لئے ایک گھر میں داخل ہوئے تو نشے میں دھت ایک شخص نے پولیس اہلکار نوید کو پکڑلیا اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے وردی پھاڑ ڈالی جس پر دیگر پولیس اہلکاروں نے مداخلت کرکے جان خلاصی کروائی اور بے قابو شخص کو پکڑ کر تھانے منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنانے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاررروائی شروع کردی گئی۔