شہبازشریف کی رانا ثناءاللہ اور عابد شیر علی میں صلح کرانے کی کوشش ناکام ہو گئی ، وزیر قانون گاڑی سے اتر کر واپس چلے گئے

شہبازشریف کی رانا ثناءاللہ اور عابد شیر علی میں صلح کرانے کی کوشش ناکام ہو ...
شہبازشریف کی رانا ثناءاللہ اور عابد شیر علی میں صلح کرانے کی کوشش ناکام ہو گئی ، وزیر قانون گاڑی سے اتر کر واپس چلے گئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی سیاسی حریف رانا ثنا ءاللہ اور عابد شیر علی میں صلح کرانے کی کوشش ناکام ہو گئی ۔

نیو نیوز کے مطابق فیصل آباد میں جلسے سے خطاب کے بعد وزیر اعلیٰ شہباز شریف لیگی رہنما عابد شیر علی کے والد شیر علی کی عیادت کیلئے انکے گھر پہنچے ، ان کے ہمراہ گاڑی میںوزیر قانون پنجاب رانا ثنا ءاللہ اور عابد شیر علی بھی موجود تھے مگر رانا ثناءاللہ راستے میں ہی گاڑی سے اتر کر اپنے ڈیرے پر چلے گئے ۔

مردان میں قتل کیے جانے والے مشال کی میت اسکے گاﺅں پہنچی تو مقامی امام مسجد نے کیا کیا ؟ انتہائی افسوسناک انکشاف سامنے آگیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ شہبازشریف نے رانا ثناءاللہ اور عابد شیر علی کو سمجھانے کی کوشش کی کہ الیکشن قریب ہیں لہذٰا اپنا سیاسی اختلاف بالائے طاق رکھتے ہوئے ملکر الیکشن کی تیاری کی جائے مگر انہوں نے اپنے قائد کی ایک نہ سنی اور عابد شیر علی کے گھر جانے سے پہلے ہی راستے میں گاڑی سے اتر کر اپنے ڈیرے پر چلے گئے ۔

مزید :

فیصل آباد -