بحریہ ٹاﺅن میں پاکستان کے سب سے بڑے کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر شروع، ڈیزائن کی تصاویر سوشل میڈیا پر آئیں تو پوری دنیا میں ہلچل مچ گئی، پاکستانی خوشی سے جھوم اٹھے

بحریہ ٹاﺅن میں پاکستان کے سب سے بڑے کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر شروع، ڈیزائن کی ...
بحریہ ٹاﺅن میں پاکستان کے سب سے بڑے کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر شروع، ڈیزائن کی تصاویر سوشل میڈیا پر آئیں تو پوری دنیا میں ہلچل مچ گئی، پاکستانی خوشی سے جھوم اٹھے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بحریہ ٹاﺅن کراچی میں پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے سٹیڈیم کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے جس میں 50 ہزار شائقین بیٹھ سکیں گے۔ سٹیڈیم کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب جمعہ کے روز سٹیڈیم کی تعمیر کی جگہ پر کی گئی جس میں بحریہ ٹاﺅن اور بحریہ ٹاﺅن کراچی کی انتظامیہ نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق سابق کرکٹر ظہیر عباس، جاوید میانداد، شعیب محمد، شاہد آفریدی، عمر اکمل اور فواد عالم سمیت دیگر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد بھی اس تقریب میں شریک ہوئے۔ یہ سٹیڈیم آئی سی سی سٹینڈرز کے عین مطابق تعمیر کیا جا رہا ہے اور پاکستان کا سب سے بڑا سٹیڈیم ہے جس میں 50 ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہو گی۔

سٹیڈیم میں فلڈ لائٹس، جدید سکور بورڈز، ایل ای ڈی سکرینز، انڈور ٹریننگ سینٹرز اور ایک ہوسٹل بھی تعمیر کیا جائے گا جبکہ پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کیلئے بین الاقوامی سطح کی کرکٹ اکیڈمی بھی قائم کی جائے گی۔

یہ سٹیڈیم بحریہ سپورٹس سٹی میں تعمیر کیا جا رہا ہے جو کھیلوں سے لگاﺅ رکھنے والے افراد کیلئے بہترین جگہ ہے۔ یہاں لگژری ویلاز بھی ہیں اور رہائشی پلاٹس بھی جبکہ ایک ماڈل ویلا کو وزٹ کیلئے کھول بھی دیا گیا ہے۔ تقریب کے مہمان خصوصی اور بحریہ ٹاﺅن کے چیئرمین ملک ریاض نے کرین کا بٹن دبا کر سٹیڈیم کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک ریاض حسین نے کہا کہ ”رفیع کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر ڈیڑھ سال میں مکمل ہو گی تاکہ اگلے دو سال میں پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ واپس آ سکے۔ صرف کرکٹ ہی نہیں بلکہ ہم ملک میں فٹ بال اور ہاکی کی بحالی بھی چاہتے ہیں۔ ہم نوکریوں اور کاروبار کے مواقع پیدا کرنا چاہتے ہیں، اور خوشحال پاکستان کیلئے تعلیم عام کرنا چاہتے ہیں۔“

انہوں نے مزید کہا کہ ”ہم ایک انتہائی محفوظ فائیو سٹار ہوٹل بھی بنا رہے ہیں جو سٹیڈیم کیساتھ ہی مکمل ہو جائے گا۔ کراچی کی سڑکوں پر کوڑا کرکٹ دیکھ کر بہت دکھ ہوتا ہے اور ہم اس لعنت سے چھٹکارا پانے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ فول پروف سیکیورٹی کے باعث بحریہ ٹاﺅن کراچی کے رہائشی انتہائی محفوظ زندگی گزار رہے ہیں۔“

مزید :

کھیل -