ریحام خان نے اپنا چینل لانچ کردیا

ریحام خان نے اپنا چینل لانچ کردیا
ریحام خان نے اپنا چینل لانچ کردیا

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور معروف صحافی ریحام خان نے اپنا یوٹیوب چینل لانچ کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق ریحام خان نے اپنے یوٹیوب چینل کی لانچ کا اعلان فیس بک پر لائیو ویڈیو کی صورت مٰیں کیا۔  انہوں نے تین افراد  پر مشتمل ٹیم کا مختصر تعارف اور  مرد حضرات کی جسمانی کمزوری کا ذکر کرتے ہوئے  لوگوں کو چینل سبسکرائب کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ جہاں بھی جائیں گی ،لوگ ان کے ساتھ جائیں گے۔اُنہوں نے بتایاکہ آج ان کے گھر میں پہلی چھپکلی کا نظارہ ہوا، بچن ان کو مارنے میں گزارا اور بہتر ہے کہ آپ ان کو گھرمیں آنے ہی نہ دیں ، وہ تمباکو سے دور بھاگ جاتے ہیں، اُنہوں نے گھر سے چھپکلیوں کو بھگانے کے ٹوٹکے اپنے مداحوں کیساتھ بھی شیئرکیا۔اُن کاکہناتھاکہ مجھے تھوڑا سافلو بھی ہوا ہے ، مجھے ہمیشہ تھوڑا ہی سب کچھ ہوتاہے ۔

مزید کیا کچھ کہا ؟ ریحام خان کی ویڈیو دیکھئے 

مزید :

اسلام آباد -