چینی فوج حرکت میں آگئی، یہ لاتعداد جدید ترین ٹینک کس ملک کی طرف روانہ کردئیے گئے؟ جان کر آپ بھی بے حد پریشان ہوجائیں گے

چینی فوج حرکت میں آگئی، یہ لاتعداد جدید ترین ٹینک کس ملک کی طرف روانہ کردئیے ...
چینی فوج حرکت میں آگئی، یہ لاتعداد جدید ترین ٹینک کس ملک کی طرف روانہ کردئیے گئے؟ جان کر آپ بھی بے حد پریشان ہوجائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک طرف امریکہ شمالی کوریا پر حملے کی تیاریوں میں مصروف ہے اور اپنا جنگی بیڑہ اس کے قریب بھیج چکا ہے تو دوسری جانب چین نے بھی ایسا اقدام اٹھا دیا ہے جس سے جنگ کا خدشہ اور بڑھ گیا ہے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کو ’حدود ‘ میں رہنے کی وارننگ دینے اور اس کے بارڈر پر ڈیڑھ لاکھ فوجی تعینات کرنے کے بعد اب چین نے اس کے بارڈر کی طرف لاتعداد جدید ترین ٹینک روانہ کر دیئے ہیں۔

چین میں مسلمانوں کے خلاف نئی تحریک، مسجد کیلئے مختص جگہ پر زمین میں ایسی شرمناک ترین چیز دبادی گئی کہ جان کر ہر مسلمان بے حد افسردہ ہوجائے
منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ’چین کے شمال مشرقی علاقے کی شین ڈین ہائی وے پر بڑی تعداد میں فوجی گاڑیاں اور ٹینک شمالی کوریا کے بارڈر کی طرف جا رہے ہیں۔ان کی قطار اتنی طویل ہے کہ انہیں شمار کرنا ممکن۔ چینی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس فوجی قافلے میں روسی ساختہ اینٹی ایئرسٹرائیک وہیکلز ایس 300پی ایم یو2بھی شامل ہیں جو 50میل کے فاصلے سے جنگی جہازوں کو سپرفاسٹ میزائلوں سے نشانہ بنا سکتی ہیں۔

اس ویڈیو کو انٹرنیٹ پر بڑی تعداد میں صارفین دیکھ رہے ہیں اور طرح طرح کے شکوک و شبہات کا اظہار کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا ہے کہ ’کیا چین اپنے ان ڈیفنس سسٹمز کو اپنے دفاع کے لیے استعمال کرے گا یا شمالی کوریا کو غیرملکی حملے سے بچانے کے لیے؟‘ ایک اور صارف لکھتا ہے کہ ’چین شمالی کوریا کے ایٹمی خطرے سے تنگ آ چکا ہے اور لازمی طور پروہ امریکہ کے ساتھ مل کر اس کے ایٹمی ہتھیار تباہ کرنے والا ہے، یا کم از کم وہ انہیں اپنے ملک سے دور رکھنا چاہتا ہے۔‘

ویڈیو دیکھیں: