راحیل شریف کو اسلامی اتحاد ی افواج کا سربراہ بناناخوش آئند، ہمیں اتحاد سے بہتری کی توقعات رکھنی چاہئیں:فضل الرحمان

راحیل شریف کو اسلامی اتحاد ی افواج کا سربراہ بناناخوش آئند، ہمیں اتحاد سے ...
راحیل شریف کو اسلامی اتحاد ی افواج کا سربراہ بناناخوش آئند، ہمیں اتحاد سے بہتری کی توقعات رکھنی چاہئیں:فضل الرحمان

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جنرل(ر) راحیل شریف کو اسلامی اتحاد کا سربراہ مقرر کرنا خوش آئند ہے، ہمیں اس اتحاد سے بہتری کی توقعات رکھنی چاہئیں ۔

کوشش ہوگی رضا ربانی استعفیٰ نہ دیں،کلبھوشن کو رعایت نہ دینے پر تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں:ایاز صادق

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چیرمین سینیٹ رضا ربانی کی ناراضی جائز ہے، انہوں نے بطورچیرمین سینیٹ کام بند کر کے جرات مندانہ اقدام اٹھایاجبکہ وزراکی عدم دلچسپی سے چیرمین سینیٹ کویہ قدم اٹھاناپڑا۔ حکومت پارلیمان کوغیرسنجیدگی سے لے رہی ہے جبکہ جماعت اسلامی نے تحریک انصاف سے اتحاد کر کے بڑا جرم کیا ہے او ر ہم پی پی23میں ن لیگ کے امیدوارکی حمایت کریں گے۔انہوں نے آخر میں کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ امریکی دھماکوں کا نوٹس لے، امریکا خود ہی دہشتگرد ی کے اسباب پیدا کررہا ہے جبکہ کلبھوشن یادیو کو پھانسی کی سزا قانون کے مطابق ہوئی ہے ۔

مزید :

اسلام آباد -