اب ایک ایسا بڑا اسلامی ملک بھارت کو لڑاکا طیارے فراہم کرے گا کہ جان کر آپ کی حیرت کی بھی انتہا نہ رہے گی

اب ایک ایسا بڑا اسلامی ملک بھارت کو لڑاکا طیارے فراہم کرے گا کہ جان کر آپ کی ...
اب ایک ایسا بڑا اسلامی ملک بھارت کو لڑاکا طیارے فراہم کرے گا کہ جان کر آپ کی حیرت کی بھی انتہا نہ رہے گی

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کا جنگی جنون کسی طور کم ہونے میں نہیں آ رہا۔ امریکہ، روس و دیگر بڑے اسلحہ ساز ممالک سے تو وہ جدید ترین جنگی سازوسامان خرید ہی رہا تھا، اب اس نے اسلامی ملک ملائیشیاءسے بھی لڑاکا طیارے خریدنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ انڈیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ملائیشین وزیراعظم نجیب تون رزاق نے بھارت کے دورے کے دوران کہا ہے کہ ’بھارت نے ملائیشیاءسے مگ 29لڑاکا طیارے خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔بھارتی حکام سے ملاقاتوں میں فوجی تعاون کے جن شعبوں پر اتفاق ہوا ہے ان میں لڑاکا طیاروں کی خریداری بھی شامل ہے۔‘

دنیا کے سب سے بڑے اسلامی ملک میں شہری نے اپنے دو ہمسایوں کی ایسی شرمناک ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر لگادی کہ دونوں کو پکڑکر سرعام ان پر کوڑے برسادئیے گئے

ملائیشین وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ’بھارتی وزارت دفاع اور رائل ملائیشین ایئرفورس اس تعاون کو تشکیل دیں گی اورسخوئی (Sukhoi)طیاروں اور ان کے سپیئرپارٹس کی فراہمی میں پیشرفت کریں گی۔اس بات کا بھی امکان ہے کہ بھارت ہم سے ’ری فٹ‘ کے لیے مگ 29طیارے خریدے گا۔ بدلے میں ہم اس سے سخوئی طیاروں کے سپیئرپارٹس خریدیں گے۔‘ رپورٹ کے مطابق رائل ملائیشین ایئرفورس نے 1995ءمیں روس سے 18 عدد مگ 29این طیارے خریدے تھے جن میں سے 12اب بھی اس کے لڑاکا طیاروں میں شامل ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -