’تم باز آجاﺅ ورنہ۔۔۔‘ 3 طاقتور ملکوں نے مل کر امریکہ کو سخت ترین وارننگ جاری کردی، نیا خطرہ پیدا ہوگیا

’تم باز آجاﺅ ورنہ۔۔۔‘ 3 طاقتور ملکوں نے مل کر امریکہ کو سخت ترین وارننگ جاری ...
’تم باز آجاﺅ ورنہ۔۔۔‘ 3 طاقتور ملکوں نے مل کر امریکہ کو سخت ترین وارننگ جاری کردی، نیا خطرہ پیدا ہوگیا

  

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) شام پر امریکی حملے کے بعد روس، ایران اور شام نے متحد ہو کر امریکہ کو ایک ایسی سنگین ترین وارننگ دے دی ہے جس سے جنگ کا خدشہ مزید بڑھ گیا ہے۔ یاہو ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق روسی دارالحکومت ماسکو میں تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات ہوئی ہے جس کے بعد انہوں نے امریکہ کے لیے تنبیہی بیان جاری کیا ہے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ’شام پر امریکی حملہ بین الاقوامی قوانین کی قابل مذمت خلاف ورزی تھی، آئندہ اگر امریکہ ایسی حرکتوں سے باز نہ آیا اور آئندہ شام پر حملہ کیا تو اس کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے جو نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کی سلامتی کے لیے خطرہ ثابت ہوں گے۔‘

دنیا کا وہ ملک جس پر امریکہ اور چین اکٹھے حملہ کرنے کی تیاری کررہے ہیں؟ انتہائی حیران کن انکشاف منظر عام پر

شامی وزیرخارجہ ولید معالیم کا کہنا تھا کہ ”اس ملاقات سے امریکہ کو ایک سخت پیغام گیا ہے۔“ ایرانی وزیرخارجہ محمد جاوید ظریف کا کہنا تھا کہ ”اس ملاقات میں تینوں ممالک نے اس بات پر اتفاق رائے کیا ہے کہ امریکہ کی طرف سے آئندہ ایسا کوئی بھی اقدام قابل قبول نہیں ہو گا۔“ رپورٹ کے مطابق تینوں وزرائے خارجہ کی ملاقات کے بعد جاری بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مبینہ کیمیائی حملے اور امریکی میزائل حملے کی آزادانہ تحقیقات کروائی جائیں۔ جب تک تحقیقات مکمل نہیں ہو جاتیں کیمیائی حملے کا الزام شام کے سر نہیں تھوپا جا سکتا۔روسی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ”اقوام متحدہ کی کیمیائی ہتھیاروں کے انسداد کے لیے کام کرنے والی تنظیم تحقیقات میں ناکام ہو گئی ہے۔ وہ حملے کی جگہ پر ہی نہیں جا سکی اور جائے وقوعہ سے نمونے ہی اکٹھے نہیں کر سکی۔“

مزید : بین الاقوامی