مردان میں طالبعلم کا قتل سفاکیت کی انتہا ہے: چوہدری نثار علی خان

مردان میں طالبعلم کا قتل سفاکیت کی انتہا ہے: چوہدری نثار علی خان
مردان میں طالبعلم کا قتل سفاکیت کی انتہا ہے: چوہدری نثار علی خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے مردان یونیورسٹی میں ساتھی طلبہ کے تشدد سے مارے جانے والے طالبعلم مشال خان کے قتل کو سفاکیت کی انتہا قرار دے دیا۔

پاکستان اوریجن کارڈ کا نام تبدیل کر کے ٹمپریری ریزیڈنس رکھ دیا،خانانی اینڈ کالیا کیس کی نئے سرے سے انکوائری کر رہے ہیں،ڈان لیکس کے حوالے سے اتفاق رائے ہو گیا:چوہدری نثار
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ اسلام میں غیر مسلم کے ساتھ بھی زیادتی کی اجازت نہیں ہے لیکن مشال خان کے قتل کے معاملے میں اسلام کا غلط استعمال کیا گیا جس پر بہت غلط پیغام گیا۔مردان میں طالبعلم کا قتل سفاکیت کی انتہا ہے۔

سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی روک تھام کیلئے او آئی سی کانفرنس بلا رہے ہیں: چوہدری نثار علی خان
انہوں نے کہا کہ مشال خان کے قتل کی جوڈیشل انکوائری کرانے کا اعلان صوبائی حکومت کا اچھا اقدام ہے ، اس معاملے پر جوڈیشل انکوائری کا انتظار کر رہے ہیں۔

مزید :

قومی -