افغانستان میں غیر جوہری بم حملے میں پاکستانی سرحدی علاقوں کی عمارتیں متاثر , پولیٹیکل انتظامیہ کی ٹیمیں روانہ

افغانستان میں غیر جوہری بم حملے میں پاکستانی سرحدی علاقوں کی عمارتیں متاثر , ...
افغانستان میں غیر جوہری بم حملے میں پاکستانی سرحدی علاقوں کی عمارتیں متاثر , پولیٹیکل انتظامیہ کی ٹیمیں روانہ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان میں غیر جوہری بم حملے میں پاکستانی سرحدی علاقوں میں بھی متعدد عمارتیں متاثر ہوئیں۔

مردان میں طالبعلم کا قتل سفاکیت کی انتہا ہے: چوہدری نثار علی خان

نجی ٹی وی جیونیوز کےمطابق قبائلی عمائدین کا کہنا تھا کہ امریکی حملے کے وقت زلزلے کے جھٹکے بھی محسوس ہوئے جبکہ دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں اورغیرجوہری بم حملے میں کرم ایجنسی میں بھی گھروں کو نقصان پہنچا۔ پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا تھا کہ عمارتوں کو نقصانات کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں، اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں ملانہ، ژیڑان اور کرمان کے علاقے میں پہنچ گئی ہیں۔

مزید : قومی