’’میرا شوہر کئی ماہ تک میرے ساتھ یہ انتہائی شرمناک کام کر کے ہزاروں روپے کامات رہا اور مجھے پتا بھی نہ چلا کہ ۔۔۔‘‘ خاتون نے ایسا انکشاف کر دیا کہ جان کر انسان تو کیا شیطان کو بھی شرم آ جائے

’’میرا شوہر کئی ماہ تک میرے ساتھ یہ انتہائی شرمناک کام کر کے ہزاروں روپے ...

  

نئی دلی (نیوز ڈیسک)اپنی عزت کی حفاظت انسان کی جبلت میں پائی جاتی ہے لیکن ایک بھارتی شہری نے اپنی گھٹیا مثال سے ثابت کردیا کہ انسان جب حیاءسے محروم ہو جائے تو آپ اپنی عزت پامال کر دیتا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے ایک ایسے سافٹ وئیر انجینئر کو گرفتار کیا ہے جس نے اپنے بیڈروم میں خفیہ کیمرہ لگا رکھا تھا اور ایک عرصے سے اپنی اہلیہ کے ساتھ قربت کے لمحات کی ویڈیو انٹرنیٹ پر براہ راست نشر کررہا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں ایک خاتون نے بتایا کہ انٹرنیٹ پر اس کی قابل اعتراض ویڈیوز گردش کررہی ہیں لیکن اسے معلوم نہیں تھا کہ یہ ویڈیوز کس نے اور کیسے بنائی تھیں۔ خاتون نے بتایا تھا کہ ریاست کیرالہ میں مقیم اس کی سہیلی نے ایک قابل اعتراض ویڈیو میں اسے دیکھا تھا لیکن ویڈیو میں مرد کا چہرہ واضح نظر نہیں آرہا تھا کیونکہ اسے دھندلا دیا گیا تھا۔ اس بات نے پولیس کو شک میں مبتلا کردیا۔ جب تحقیق کی گئی تو پتہ چلا کہ خاتون کا شوہر، جو کہ سافٹ ویئر انجینئر ہے، اس کے ساتھ ذاتی لمحات کی ویڈیوز بنا کر انٹرنیٹ پر نشر کررہا تھا، اور اس کے بدلے وہ انٹرنیٹ صارفین سے رقم وصول کرتا تھا۔ وہ ویڈیو کی ریکارڈنگ اپنے لیپ ٹاپ کے کیمرے سے کرتا تھا، جس کے متعلق خاتون کو کبھی شبہ نہیں ہوا تھا۔

بدبخت شخص نے اپنے شرمناک جرم کا اعتراف کر لیا ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ اس کے خلاف شواہد اکٹھے کرنے کے بعد مزید کارروائی کی جاری ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -