مشال خان کے قتل سے ہمارے سر شرم سے جھک گئے،اہلخانہ کو جلد انصاف دیا جائے: فرحت اللہ بابر

مشال خان کے قتل سے ہمارے سر شرم سے جھک گئے،اہلخانہ کو جلد انصاف دیا جائے: فرحت ...
مشال خان کے قتل سے ہمارے سر شرم سے جھک گئے،اہلخانہ کو جلد انصاف دیا جائے: فرحت اللہ بابر

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہاہے کہ مشال خان کے قتل سے ہمارے سر شرم سے جھک گئے ہیں،مقتول کے اہلخانہ کو جلد از جلد از انصاف دیا جائے۔

جب میں نے بیٹے کے ہاتھ چومے تو اس کی نگلیاں ٹوٹی ہو ئی تھیں :والدہ مشال خان

تفصیلات کے مطابق فرحت اللہ بابر کا مردان یونیورسٹی میں مبینہ توہین رسالتﷺ کے الزام میں قتل ہونیوالے مشال خان کے بارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گستاخی کے قانون کا جو استعمال ہو رہا ہے یہ تمام لوگوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے،ہمیں چند افراد کے قانون کو ہاتھ میں لینے کے سلسلے کو روکنا ہوگا، اگر یہ سلسلہ نہ روکا گیا تو ملک تباہی کی طرف جائے گا کوئی بھی نہیں بچے گا۔انہوں نے کہا کہ مشال خان کے قتل کے خلاف پارلیمان میں آواز اٹھنی چاہیے جبکہ مذہب کے نام پر گستاخی کے قانون کو استعمال کر کے ذاتی بدلے لیے جاتے ہیں۔

مزید : اسلام آباد