’ہر اس غیر ملکی کو گرین کارڈ ملے گا جس کے پاس۔۔۔‘ سعودی عرب نے سب سے بڑا اعلان کردیا، مستقل رہائش کیلئے پیسے نہیں دینے پڑیں گے بلکہ۔۔۔

’ہر اس غیر ملکی کو گرین کارڈ ملے گا جس کے پاس۔۔۔‘ سعودی عرب نے سب سے بڑا ...
’ہر اس غیر ملکی کو گرین کارڈ ملے گا جس کے پاس۔۔۔‘ سعودی عرب نے سب سے بڑا اعلان کردیا، مستقل رہائش کیلئے پیسے نہیں دینے پڑیں گے بلکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے غیر ملکیوں کو مستقل رہائش دینے کے لئے گرین کارڈ کے اجراءکا اعلان کیا تھا، مگر اس کارڈ کی اہلیت کے معیار کے متعلق تاحال صرف مبہم باتیں ہی گردش کر رہی تھیں۔ اب یہ وضاحت سامنے آ گئی ہے کہ کون سے غیر ملکی اس اہم ترین سہولت سے استفادہ کر سکیں گے۔

’اب اگر کفیل نے غیر ملکی ملازمین کو آتے ساتھ ہی یہ چیز نہ دی تو بھاری جرمانہ کریں گے‘ سعودی حکومت نے بڑا اعلان کردیا، غیرملکیوں کو خوش کردیا
عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق شوریٰ کونسل فنانشل کمیٹی کے نائب چیئرمین فہد بن جمعہ کا کہنا ہے کہ سعودی گرین کارڈ کا اہل بننے کے لئے متعدد شرائط پوری کرنا ہوں گی۔ اہلیت کے معیار پر پورا اترنے کے لئے درخواست گزاروں کے لئے ضروری ہوگا کہ وہ ایسی غیر معمولی سائنسی یا پروفیشنل مہارت رکھتے ہوں جو سعودی عرب میں باآسانی دستیاب نہ ہو، یا پھر وہ کسی کمپنی کے مالک ہوں اور مملکت میں سرمایہ کاری کرسکتے ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس معیار کی وجہ سے گرین کارڈ کی دستیابی محدود ہوگی، اور اس وجہ سے بھی کہ غیر ملکی سعودی سرمایہ کاری لائسنس حاصل کرنے کے اہل ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -