میرے پاپا جاسوس نہیں ،جب سے وہ گرفتار ہوئے سندھ سرکار نے منہ پھیر لیاہے :عزیر بلوچ کی بیٹی منظر عام پرآ گئیں

میرے پاپا جاسوس نہیں ،جب سے وہ گرفتار ہوئے سندھ سرکار نے منہ پھیر لیاہے :عزیر ...
میرے پاپا جاسوس نہیں ،جب سے وہ گرفتار ہوئے سندھ سرکار نے منہ پھیر لیاہے :عزیر بلوچ کی بیٹی منظر عام پرآ گئیں

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو پاک فوج نے آرمی ایکٹ کے تحت اپنی تحویل میں لے لیاہے جس کے بعد اب ان کی بیٹی بھی منظر عام پر آ گئیں،عزیر بلوچ کی بیٹی کا کہنا ہے کہ جب سے ان کے پاپا گرفتار ہوئے ہیں سندھ سرکار نے منہ پھیر لیاہے ،جب وہ لیاری میں تھے تو سب آ تے تھے۔

تفصیلات کے مطابق عزیر بلوچ کی بیٹی کا کہناہے کہ  اس کے پاپا جب سے گرفتار ہوئے ہیں ، اس وقت سے سندھ سرکار نے منہ پھیر لیا ہے اور وہ جب لیاری میں تھے توسب آتے تھے لیکن اب فریال تالپور، شرجیل میمن، شرمیلا فاروقی کوئی فون تک نہیں اٹھارہا۔ ان کا کہناتھا کہ میرے والد کوئی جاسوس نہیں ہیں ،انہیں لاپتہ ہوئے 16ماہ گزر چکے ہیں اور ہم ان کی  رہائی کیلئے وکیل نہیں کریں گے، سب کچھ اللہ پر چھوڑتے ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ ہمارے گھر کوئی ایرانی یا بھارتی نہیں آیا اور نہ ہی ان میں سے کسی سے کوئی رابطہ ہواہے۔

عزیر بلوچ کی بیٹی کا کہنا ہے کہ میرے والد کو پاکستان پیپلزپارٹی کے نام نہاد رہنماوں نے استعمال کیا، میری وزیراعظم سے درخواست ہے کہ میرے والد کو تحفظ فراہم کیا جائے ، ان کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ ثانیہ ناز میرے والد کے دل میں جگہ بنانا چاہتی تھی اور یہی وجہ ہے کہ وہ ہمارے گھر میں نوکرانیوں کی طرح رہتی تھی۔ ثانیہ ناز  یا جاوید ناگوری کی اتنی حیثیت نہیں ہے کہ وہ کسی کو کھانا کھلا سکیں،  وہ دعوت میرے والد عزیر بلوچ ہی کی جا نب سے دی گئی تھی جس میں شرمیلا فاروقی اور شہلا رضا سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما شریک ہوئے تھے۔

مزید :

کراچی -