مشال خان قتل کیس، 3 یونیورسٹی ملازمین سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار، تعداد 13 ہوگئی

مشال خان قتل کیس، 3 یونیورسٹی ملازمین سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار، تعداد 13 ہوگئی
مشال خان قتل کیس، 3 یونیورسٹی ملازمین سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار، تعداد 13 ہوگئی

  

مردان (ڈیلی پاکستان آن لائن) عبدالولی خان یونیورسٹی میں مبینہ طور پر توہین مذہب کے نام پر طلبہ کے ہجوم کے ہاتھوں مارے جانے والے طالبعلم مشال خان کے قتل کے مقدمہ میں 3 یونیورسٹی ملازمین سمیت 5مزید ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ڈی پی او مردان کے مطابق مشال خان قتل کیس میں 20 افراد نامزد ہیں جن میں سے 8 کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ تحقیقاتی ٹیموں نے واقعے کی ویڈیوز کی مدد سے مزید ملزمان کی شناخت کی ہے۔ ویڈیو کی مدد سے ملزمان کی شناخت کے دوران واقعے میں 6 یونیورسٹی ملازمین بھی ملوث پائے گئے ہیں۔

ڈی پی او نے مزید بتایا کہ ویڈیوز کی مدد سے ملزمان کی شناخت کرکے یونیورسٹی کے تین ملازمین سمیت پانچ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جس کے بعد گرفتار ملزمان کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔

مزید :

قومی -