چوہدری نثار نے اسلام آباد ائیر پورٹ پر خواتین اہلکاروں اور مسافر خواتین کے درمیان ناخوشگوار واقعے کا نوٹس لے لیا

چوہدری نثار نے اسلام آباد ائیر پورٹ پر خواتین اہلکاروں اور مسافر خواتین کے ...
چوہدری نثار نے اسلام آباد ائیر پورٹ پر خواتین اہلکاروں اور مسافر خواتین کے درمیان ناخوشگوار واقعے کا نوٹس لے لیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن )وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اسلام آباد ائیر پورٹ پر ایف آئی اے کی خواتین اہلکاروں اور مسافر خواتین کے درمیان پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کا نوٹس لے لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار نے ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد سے رپورٹ بھی طلب کر لی ہے ۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج اور موقع پر موجود گواہان کے بیانات کی روشنی میں ایف آئی اے خواتین اہلکاروں کی جانب سے بدسلوکی کرنے یا معاملے میں پہل کرنے کے شواہد نہیں ملے۔ وزیر داخلہ نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو واقعے کی تفصیلی انکوائری کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔

مزید :

اسلام آباد -