چیئرمین سینیٹ رضا ربانی راضی ہوگئے، پیر کو اجلاس کی صدارت کریں گے:اسحاق ڈار

چیئرمین سینیٹ رضا ربانی راضی ہوگئے، پیر کو اجلاس کی صدارت کریں گے:اسحاق ڈار
چیئرمین سینیٹ رضا ربانی راضی ہوگئے، پیر کو اجلاس کی صدارت کریں گے:اسحاق ڈار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ رضا ربانی راضی ہوگئے،ان کی ناراضگی ختم ہوگئی ہے ، پیر کو اجلاس کی صدارت کریں گے،انہوں نے جو فیصلہ کیا تھا وہ اب واپس لے لیا ہے۔

چوہدری نثار نے اسلام آباد ائیر پورٹ پر خواتین اہلکاروں اور مسافر خواتین کے درمیان ناخوشگوار واقعے کا نوٹس لے لیا

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے رضا ربانی کل بھی چیئرمین سینیٹ تھے ،آج بھی ہیں اور آگے بھی رہیں گے،وہ اپنا کام اسی طرح سے جاری رکھیں گے۔رضاربانی کو وزیر اعظم نواز شریف کا پیغام پہنچایا ہے جس پر انہوں نے اپنا فیصلہ واپس لینے کی یقین دہائی کرادی ہے جبکہ سینیٹ کا اجلاس دوبارہ طلب کیا جائے گا۔چیرمین سینیٹ نے تمام پارلیمانی لیڈرز سے بھی رابطے کیے ہیں،قومی اسمبلی اورسینیٹ میں وزراءاپنی حاضری بہتربنائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کورم کی کمی کے معاملے پر بھی بہتری لائی جائے گی،دوسرے ممالک میں توکورم کامسئلہ ہی نہیں اٹھایاجاتا۔
واضح رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے چیئر مین سینیٹ رضا ربانی سے ملاقات کی جس میں ان کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ، ملاقات میں سینیٹر تاج حیدر،شیری رحمان، عثمان کاکڑ ، اعظم موسٰی خیل اورراجا ظفرالحق بھی موجودتھے۔

مزید :

قومی -