وزیراعظم الیکشن موڈ میں لگ رہے ہیں، اپنے حلقوں کومضبوط کرنے کے لیے گیس کے نئے کنکشنز دے دیے:سعید غنی

وزیراعظم الیکشن موڈ میں لگ رہے ہیں، اپنے حلقوں کومضبوط کرنے کے لیے گیس کے نئے ...
وزیراعظم الیکشن موڈ میں لگ رہے ہیں، اپنے حلقوں کومضبوط کرنے کے لیے گیس کے نئے کنکشنز دے دیے:سعید غنی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اب الیکشن موڈ میں لگ رہے ہیں،وفاقی حکومت نے گیس کے97نئے کنکشنزاپنے لوگوں کودے دیے ہیں تاکہ انہیں الیکشن میں فائدہ ہو،جبکہ پورے ملک میں کئی سال سے گیس کے نئے کنکشنزپرپابندی تھی۔

بھارتی شہر بھیندر میں پریمی کی 8دوستوں سے مل کر محبوبہ سے زیادتی

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ گیس کے معاملے پروفاق سے حالیہ تنازع عزیربلوچ معاملے سے توجہ ہٹانے کے لیے نہیں،وزیراعظم اپنے پسندیدہ لوگوں کوگیس دیں گے توہم بات کریں گے۔ہزارہ میں 3نشستیں ہیں،جس کے لیے اربوں روپے کی سکیمیں دی گئیں، ہزارہ میں ایک ڈپٹی سپیکراورایک وزیراعظم کے داماد کی نشست ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ پہلے معاہدے پردستخط توکرلیں،ہم گانٹی کے طور پر ایک کروڑنہیں ایک ارب روپے دینے کوتیارہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کوخط لکھ کر 97 نئے کنکشنزپراعتراض کیا،مراد علی شاہ نے اچانک سے باتیں نہیں کیں،تواترسے واقعات ہوئے ہیں۔ہمیں کہا گیا کہ سندھ بجلی چور ہے جبکہ سندھ میں 51 ارب روپے کی اووربلنگ کی گئی۔

مزید :

اسلام آباد -