رینجرز کی شہر قائد میں کارروائی،شیر خواربچوں کے اغوا میں ملوث گروہ گرفتار

رینجرز کی شہر قائد میں کارروائی،شیر خواربچوں کے اغوا میں ملوث گروہ گرفتار
رینجرز کی شہر قائد میں کارروائی،شیر خواربچوں کے اغوا میں ملوث گروہ گرفتار

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)رینجرز نے شہر قائد میں کارروائی کرتے ہوئے شیر خوار بچوں کو اغوا میں ملوث گروہ کو گرفتار کر لیا۔

بھارتی شہر بھیندر میں پریمی کی 8دوستوں سے مل کر محبوبہ سے زیادتی

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز کی بھاری نفری نے کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ کے قریب مصدقہ اطلاعات کی بنا پر چھاپہ مارکارروائی کرتے ہوئے شیر خواربچوں کے اغوا میں ملوث گروہ کو دھر لیا۔گرفتار گروہ 4ارکان پر مشتمل ہے اورگروہ کے 4 افراد سرکاری اور نجی اسپتالوں سے بچے اغوا کرتے اوراغوا کیے گئے بچوں کو اندرون سندھ فروخت کر دیاجاتا تھا۔رینجرز نے زیر حراست ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا۔واضح رہے کہ گروہ کی خاتون سرغنہ پہلے ہی جیل میں موجود ہے۔

مزید :

کراچی -