کبھی منی لانڈرنگ نہیں کی ،تمام اثاثہ جات ڈیکلیئرہیں ،پرویز مشرف کا ہائی کورٹ میں جواب
لاہور(نامہ نگار خصوصی )سابق صدر پرویز مشرف نے ناجائز اثاثہ جات کیس میں لاہور ہائیکورٹ میں جواب داخل کرا دیا، جواب میں سابق صدر کی سوئس بینکوں میں رکھی دولت کا ذکر نہیں۔
رینجرز کی شہر قائد میں کارروائی،شیر خواربچوں کے اغوا میں ملوث گروہ گرفتار
سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل نے دو صفحات پر مشتمل یہ جواب بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی طرف سے عدالت عالیہ میں دائر درخواست پر داخل کرایا ہے، درخواست گزار نے مختلف سیاسی شخصیات کی بیرون ملک دولت واپس لانے کی استدعا کر رکھی ہے، سابق صدر پرویز مشرف نے دو صفحات پر مشتمل اپنے جواب میں دعویٰ کیا ہے کہ ان کے تمام ملکی اور غیرملکی اثاثے ڈکلیئر ہیں اور کبھی ناجائز اثاثے نہیں بنائے اور نہ ہی وہ منی لانڈرنگ میں کبھی ملوث رہے ہیں، دو صفحات پر مشتمل جواب میں پرویز مشرف نے سوئس بینکوں میں اپنی دولت کا ذکر نہیں کیا ہے، جسٹس مامون الرشید 27اپریل کو ناجائز اثاثہ کیس کی سماعت کریں گے۔