لاہور ہائی کورٹ کے ایم آئی ٹی آفس کو ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری میں تبدیل کردیا گیا

لاہور ہائی کورٹ کے ایم آئی ٹی آفس کو ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری میں تبدیل ...
لاہور ہائی کورٹ کے ایم آئی ٹی آفس کو ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری میں تبدیل کردیا گیا

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سیدمنصور علی شاہ نے لاہور ہائی کورٹ کے ایم آئی ٹی آفس کو ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری بنانے کے حکم دے دیاہے ،اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے مردان میں مشال خان کے قتل کا از خود نوٹس لے لیا

چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ ہر جدید جوڈیشل سسٹم جوڈیشل افسران کی کارکردگی پر نظر رکھنے کے لئے ایک متحرک طریقہ کار فراہم کرتا ہے، اس مقصد کے حصول کے لئے اور نظام انصاف پر عوام کے اعتماد کو مزید مستحکم کرنے کے لئے جوڈیشل افسران اور عدلیہ کے دیگر ارکان کے غیر قانون عوامل کے خلاف شکایات کا ازالہ ضروری ہے جس کے لئے ایک ایسا فورم قائم کرنے کی ضرورت ہے جہاں ناصرف عدالتی افسران کا آڈٹ اور احتساب کیا جائے بلکہ ساتھ ہی ساتھ عدلیہ مکمل آزادی کا بھی ضامن ہو۔مزید برآں ایک ایسا دفتر بھی ہو جو جوڈیشل افسران کی فلاح و بہبود کے لئے پراگریسو ، پیداواری، ترقی پسند اور بامعنی کردار ادا کرے اور ضلعی عدلیہ کی حیثیت اور معیار کو بھی مضبوط بنانے بنائے۔

مذکورہ بالا مقاصد کے حصول کے لئے چیف جسٹس نے انقلابی اقدمات کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ کے ممبر انسپکشن ٹیم آفس کی تنظیم نو کرتے ہوئے اس کا نام ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری رکھ دیا ہے، مزید برآں اس کے نظام کو بھی مکمل تبدیل کر دیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری ڈائریکٹرجنرل ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے ماتحت کام کرے گا، جو حاضر سروس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہوگا، ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری براہ راست لاہور ہائی کوررٹ کے فاضل انسپکشن ججزکو رپورٹ کرے گا۔ اس ضمن میں رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ سید خورشید انور رضوی کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

مشکوک پیکٹ کی اطلاع پر امریکی صدارتی محل وائٹ ہاﺅس خالی کرا لیا گیا

نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے ماتحت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رینک کے تین ڈائریکٹرز کام کریں گے جن میں ڈائریکٹرشکایات، ڈائریکٹرکارکردگی رپورٹس و استعداد کار اور ڈائریکٹرویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ شامل ہیں، تینوں شعبوں میں دو دو ایڈیشنل ڈائریکٹرز بھی تعینات کئے جائیں گے۔

مزید : لاہور