ماتحت عدالتوں کے ججوں کی بھرتیوں کے لئے نئے امتحانی سلیبس کی منظوری دے دی گئی

ماتحت عدالتوں کے ججوں کی بھرتیوں کے لئے نئے امتحانی سلیبس کی منظوری دے دی گئی
ماتحت عدالتوں کے ججوں کی بھرتیوں کے لئے نئے امتحانی سلیبس کی منظوری دے دی گئی

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی نے سول ججز اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی بھرتیوں کے لئے امتحانی سلیبس کی منظوری دے دی ہے۔

مشکوک پیکٹ کی اطلاع پر امریکی صدارتی محل وائٹ ہاﺅس خالی کرا لیا گیا

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ کی زیر سربراہی لاہور ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی کے ہونے والے اجلاس میں سول ججز اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی بھرتیوں کےلئے امتحانی سلیبس کی منظوری دی گئی ہے۔انتظامی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سول جج بھرتی ہونے کے لئے7جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے لئے 8پیپرز دینا ہوں گے، امیدواروں کو تحریری امتحان کے ہر پیپر میں کم از کم 40فیصد جبکہ ٹوٹل مارکس میں سے کم از کم 50فیصد نمبر لینا ہوں گے، تحریری امتحان میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو سائیکولوجیکل امتحان دینا ہوگا ، مزید برآں 300نمبروں کا زبانی امتحان (viva voice) بھی پاس کرنا ہوگا۔

انتظامی کمیٹی نے دونوں عہدوں پر بھرتی کے لئے ہونے والے تحریری امتحانات کے سلیبس کی بھی منظوری دے دی ہے جس کے مطابق سول جج کے لئے امیدواروں کو سول لاءون، سول لاءٹو، کریمنل لاء، جنرل لاء، انگریزی، اردو اور جنرل نالج امتحان پاس کرنا لازمی ہوگا جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے لئے تیارکردہ سلیبس میں کریمینل لاءون، کریمینل لاءٹو، سول لاءون، سول لاءٹو، آئین پاکستان1973 و ہائی کورٹ رولز اینڈ آرڈرز، انگریزی، اردو اور جنرل نالج کے پیپر شامل ہیں۔ امسال سول ججز اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی اسامیوں کے لئے امتحانات اکتوبر میں ہوں گے تاکہ امیدواروں کو تیاری کے لئے مناسب وقت مل سکے،سلیبس مزید برآں دونوں عہدوں کے لئے تیارکردہ سلیبس کی مکمل تفصیلات لاہور ہائی کورٹ کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔

مزید :

لاہور -