گلو بٹ کی بریت کے خلاف عوامی تحریک کی اپیل واپس کردی گئی
لاہور(نامہ نگار خصوصی )سپریم کورٹ رجسٹرارآفس نے گلوبٹ کی بریت کے خلاف عوامی تحریک کی اپیل اعتراض لگا کر واپس کردی ،سپریم کورٹ آفس نے عوامی تحریک کی اپیل پراعتراض لگاتے ہوئے کہاگیا ہے کہ عوامی تحریک گلوبٹ کے کیس میں متاثرہ فریق نہیں، گلوبٹ کے مقدمہ میں متاثرہ فریق پولیس ہے.
وزیراعظم الیکشن موڈ میں لگ رہے ہیں، اپنے حلقوں کومضبوط کرنے کے لیے گیس کے نئے کنکشنز دے دیے:سعید غنی
رجسٹرارآفس کے اعتراض میں یہ نکتہ بھی سامنے آیا ہے کہ عوامی تحریک نے گلوبٹ کی سزا میں اضافہ کے لیے اپیل تک دائر نہیں کی تھی ،دوسری جانب عوامی تحریک کے وکیل کا کہنا کہ گلوبٹ نے پولیس کے ساتھ مل کرجس طرح دہشت پھیلائی اس کی مثال کہیں نہیں ملتی، عوامی تحریک نے رجسٹرارآفس سے استدعا کی ہے کہ ان کے کیس کو بطوراعتراض کیس سپریم کورٹ کے بنچ کے روبرو پیش کیاجائے ۔